خبریںہندوستان

اتراکھنڈ: کھائی میں بس گرنے سے ۳۶؍ مسافر ہلاک، ۳؍ شدید زخمی

اتراکھنڈ میں ایک بس کے ہمالیہ کی کھائی میں گرنے کے سبب تقریباً ۳۶؍ مسافر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۳؍ شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بس اتراکھنڈ کے گڑھوال سے رام نگر جا رہی تھی۔

ایک بس کےہمالیہ کی گہری کھائی میں گرنے کے سبب تقریباً ۳۶؍ مسافر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں شمالی اتراکھنڈ کے ایک سینئر اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’اب تک ۳۶؍ اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ۳؍ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔‘‘مقامی پولیس آفیسر دیویندر پینچا نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو فون پر بتایا کہ ’’یہ بس شمالی اتراکھنڈ کے گڑھوال ڈویژن سے رام نگر جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً ۴۲؍ مسافر سوار تھے۔‘‘

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مشاہدے کی تصاویر میں ایک دریا کے کنارے ایک خستہ حال بس کو دیکھا جا سکتا ہے۔‘‘ اتراکھنڈ کےو زیر اعلیٰ بشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ امدادی حکام زخمی افراد کو بچانے کیلئے تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button