اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

آیت اللہ العظمی شیرازی: فقہ میں ہر شک پر اصل عدم ہے، مگر طاقت میں کہ وہاں اصل موجود ہونے پر ہے

آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست اتوار، 30 ربیع الثانی 1446 کو منعقد ہوا، جس میں انہوں نے شرکاء کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیت اللہ العظمی شیرازی نے شک کی صورت میں اصل عملی کے متعلق فرمایا کہ فقہ کے کسی بھی مسئلے میں شک کی صورت میں اصل عدم پر ہوتی ہے۔

تاہم، انہوں نے وضاحت کی کہ اس اصول میں ایک استثنا ہے: جب طاقت کے متعلق شک ہو، تو اصل اس کے وجود پر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر کوئی مستطیع شخص، جو حج کا ارادہ رکھتا ہے، شک میں ہو کہ آیا وہ حج کے اعمال کو ادا کر سکتا ہے یا نہیں، تو اصل اس پر ہے کہ وہ ان اعمال کو بجا لانے کی طاقت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button