افریقہخبریںدنیا

یوگنڈا: چرچ میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک، 34 زخمی

یوگنڈا کے شمالی ضلع لیمو کے پیلابیک مہاجر کیمپ میں ایک افسوسناک حادثے میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق یوگنڈا پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی تصدیق کی۔ بتایا گیا کہ لوگ چرچ میں عبادت کے لیے جمع تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور اس دوران بجلی کی کڑک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، لیکن اس کیمپ میں زیادہ تر مہاجرین کا تعلق جنوبی سوڈان سے ہے جو 2011 میں سوڈان کی آزادی کے بعد جاری خانہ جنگی سے فرار ہو کر یوگنڈا پہنچے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں متاثرہ افراد میں زیادہ تر کم عمر بچے شامل ہیں، جن میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مشرقی افریقی ممالک میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی کے کنڈکٹرز کم تعداد میں نصب ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق پیلابیک کیمپ میں 80 ہزار سے زائد مہاجرین اور پناہ گزین مقیم ہیں، جن میں سے اکثریت جنوبی سوڈان سے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button