اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کسی سے ناراض ہوں تو اس کے لئے خدا، رسول اور ائمہ معصومین علیہم السلام کو راضی کرنا ممکن نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی علمی شخصیت کے سلسلہ میں فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں حدیثیں موجود ہیں اگر دشمنوں نے ان احادیث کو ختم نہ کیا ہوتا تو ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوتیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ہمیں اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و محبت کا شکر گزار ہونا چاہیے اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پیروی کر کے اس کو ثابت اور ظاہر کرنا چاہیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اپنے چاہنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ جس شخص کا عمل قرآن کریم سے زیادہ مطابق ہوگا اس کو آپ کی خوشنودی زیادہ حاصل ہوگی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کسی سے ناراض ہوں تو اس کے لئے خدا، رسول اور ائمہ معصومین علیہم السلام کو راضی کرنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button