اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان: بلوچستان میں اسپتال کے قریب زوردار دھماکہ، 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک

جمعہ کی صبح ہوئے دھماکہ میں کم از کم 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، یہ دھماکہ مستنگ سول اسپتال کے قریب صبح تقریباً 8.35 بجے ہوا۔

پاکستان کے بلوچستان علاقہ میں ایک بار پھر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مستنگ ضلع میں جمعہ کی صبح یہ دھماکہ ہوا جس میں 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 7 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ سے متعلق قلات ڈویژن کے کمشنر نعیم بجئی نے بتایا کہ دھماکہ مستنگ سول اسپتال کے قریب صبح تقریباً 8.35 بجے ہوا۔

نعیم بجئی کا کہنا ہے کہ دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے ایک موٹر سائیکل سے جڑی ای آئی ڈی (امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس) کو پولیس موبائل کے پاس دھماکہ کر دیا گیا۔ اس حادثہ میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے دو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں نواب غوث بخش رائے ثانی میموریل اسپتال اور مستنگ ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں کیا جا رہا تھا، جن میں سے 11 لوگوں کی حالت نازک ہونے پر بعد میں انھیں کوئٹہ ٹراما سنٹر میں منتقل کرایا گیا۔ جن زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے ان میں بیشتر بچے شامل ہیں۔

کوئٹہ ٹراما سنٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر ارباب کامران کی طرف سے جاری کی گئی مریضوں کی فہرست کے مطابق 11 لوگوں میں سے 5 لوگوں کی حالت بہت زیادہ سنگین ہے۔ کمشنر نعیم بجئی کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسپتالوں میں حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس نے دوبارہ ایسے کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لیے علاقہ کی گھیرابندی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button