اسلامی دنیاخبریںلبنان

لبنان: عالمی ادارہ صحت نے طبی کارکنان پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا

عالمی ادارہ صحت نے لبنان میں اسرائیلی جنگ کے درمیان طبی کارکنان اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’جنگ کے درمیان طبی کارکنان اور ہیلتھ کیئر سسٹم پر حملے کرنا غلط ہے۔‘‘

عالمی ادارہ صحت نے لبنان میں اسرائیل کے طبی کارکنان اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ ’’ہمیں اسرائیل کے لبنان میں طبی کارکنان اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو نشانہ بنانے پر بہت زیادہ تشویش ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر یہ اپیل کرتے ہیں کہ جنگ کے دوران ہیلتھ کیئر سسٹم اور طبی کارکنان کونشانہ نہ بنایا جائے۔‘‘ خیال رہے کہ اسرائیل غزہ کی طرح لبنان میں بھی طبی کارکنان کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیل نے طبی کارکنان کے علاوہ لبنان میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو بھی بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر طبی کارکنان اور ہیلتھ کیئر سسٹم پر حملے کئے ہیں جس کے سبب شہریوں کیلئے طبی خدمات کی رسائی مشکل ہوچکی ہے۔ فلسطینی خطے میں کئی اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ تاہم، جو اسپتال فعال ہیں وہاں طبی خدمات کی رسائی مشکل ترین ہوچکی ہے۔ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل لبنان تنازع میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر لبنان میں اسرائیلی جارحیت نہ روکی گئی تو، لبنان کے دوسرے غزہ بننے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button