تاریخ اسلامخبریںہندوستان

قاتل کی قبر تماشہ گاہ اور شہید ثالث کا مزار زیارت گاہ: مولانا کلب جواد نقوی

آگرہ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے شہید ثالث قاضی نور اللہ شوستری کی سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؑ کے مزارات کو مٹانے والے خود مٹ گئے، جبکہ ان مقدس روضوں کی عظمت آج بھی برقرار ہے۔ مولانا نے کہا کہ جہانگیر کے حکم پر قاضی نور اللہ کو شہید کیا گیا، ان کے جنازے کو دفن تک نہ ہونے دیا، مگر آج ان کا مزار زیارت گاہ ہے اور قاتل جہانگیر کی قبر تماشہ گاہ بن چکی ہے جہاں سیاح تماشہ دیکھنے آتے ہیں۔

مولانا کلب جواد نے سورہ آل عمران کی آیت 85 کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ دین کے بغیر انسان آخرت میں خسارہ اٹھائے گا، چاہے دنیا میں دولت یا عہدہ حاصل کرلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کا حق صرف اللہ کو ہے، جو انسان کی جسم اور روح دونوں کا خالق ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button