باپ کو حق نہیں کہ وارث کو میراث سے محروم کرے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے ۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے باپ کی میراث کے سلسلہ میں فرمایا: میراث ایک حکم الہی ہے باپ کو حق نہیں کہ وارث کو میراث سے محروم کرے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: البتہ باپ کو حق ہے کہ اپنی زندگی میں جب وہ با حیات ہو۔ اپنے مال کو اپنے بچوں کو بخش دے یا ان میں سے بعض کو نہ دے۔ البتہ یہ عمل مکروہ ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا اگر کوئی شخص انتقال کر گیا اور اس نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کسی کو نہ دی ہو تو اس کی وراثت میں کسی بھی وارث کو محروم کرنا جائز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔