امریکہخبریںدنیا

امریکہ کا اویغوروں کے جبری مشقت کے استعمال پر چینی کمپنی کے کپڑوں کی درآمد پر پابندی

واشنگٹن: امریکی حکومت نے چینی کمپنی "اسکوئل” اور اس سے وابستہ متعدد کمپنیوں کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسکوئل، جو دنیا کی بڑی ٹیکسٹائل اور پوشاک بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے، پر الزام ہے کہ وہ چین کے صوبہ سنکیانگ میں اویغور مسلمانوں کی جبری مشقت سے تیار ہونے والی کپاس کا استعمال کرتی ہے۔

یہ پابندی جمعے سے نافذ کی گئی، اور امریکی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ زنجیرۂ رسد سے جبری مشقت کے استعمال کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ اسکوئل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام بین الاقوامی معیاروں کی پابند ہے۔

اس اقدام سے امریکہ اور چین کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ امریکہ نے چین پر اویغوروں کی نسل کشی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button