اسلامی دنیاخبریںشام
مشرقی شام میں امریکی فضائی حملہ میں شدت پسند سنی گروپ داعش کے 35 دہشت گرد ہلاک
شام میں کئی فوجی حملوں کے بعد امریکی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے داعش دہشت گرد گروہ کے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، ان حملوں میں اس شدت پسند گروہ کے معلوم مراکز اور شام کے صحرا میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شام کی سرکاری افواج اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف باقاعدگی سے فوجی کاروائیاں کرتی رہتی ہیں۔
لندن میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شدت پسند گروپ داعش کے باقی ماندہ عناصر اب بھی "سیکیورٹی ویکیوم” میں آپریشن اور دہشت گردی کرنے کے قابل ہیں اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ داعش اب بھی صحیح و سالم ہیں۔