اسلامی دنیاافغانستانخبریں

افغانستان میں طالبان کا شیعوں پر دباؤ جاری

افغانستان کے صوبہ غزنی میں مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے ضلع جاغوری میں ایک کتب خانے کا دروازہ بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس ثقافتی مرکز سے تمام شیعہ مذہبی کتابیں جمع کر لی ہیں۔

بدھ، 9 آبان کو ذرائع نے تصدیق کی کہ طالبان کی انٹیلیجنس، تعلیم اور وزارت عدلیہ کے مشترکہ وفد نے جاغوری کے مرکز میں واقع "انقلاب اسلامی افغانستان” کتب خانے کا دروازہ بند کیا ہے۔

اس کتب خانے میں دین، ثقافت، تاریخ اور سماج سے متعلق ہزاروں کتب موجود تھیں۔

طالبان اس سے قبل بھی افغانستان میں فقہ جعفریہ کی کتابیں لانے پر پابندی لگا چکے ہیں اور اقتدار میں واپسی کے بعد انہوں نے فقہ جعفریہ کو ختم کرتے ہوئے شیعہ برادری پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

حال ہی میں طالبان نے کابل میں سیکڑوں کتابوں کی طباعت، خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button