اسلامی دنیاپاکستانخبریں

وہابی درس گاہ میں 3 معصوم بچوں کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک سنی تکفیری وہابی مولوی ملیر سے گرفتار

کراچی کے علاقے ملیر میں ایک اور مدرسہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وہابی مولوی کے ہاتھوں 3 معصوم بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئے۔

شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسہ میں 3 بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مدرسے میں 3 بچوں سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم قاری طاہر کو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3 بچوں کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، مدرسے میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قاری طاہر کے خلاف بچوں کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے۔

زیادتی کا شکار بننے والوں میں 2 لڑکے اورایک لڑکی شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button