خبریںدنیاہندوستان

ممبئی: مسلم خاتون کو "جئے شری رام" کا نعرہ نہ لگانے پر مفت کھانے سے محروم کردیا گیا

ممبئی کے ٹاٹا اسپتال کے باہر مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مفت کھانے کی تقسیم کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مسلم خاتون کو صرف اس بنا پر کھانا نہیں دیا گیا کہ اس نے "جئے شری رام” کا نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا ہے، اور کھانا تقسیم کرنے والے افراد کے متعصبانہ رویے پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ٹاٹا اسپتال کے قریب جیربائی واڈیا روڈ پر ایک غیر سرکاری تنظیم مفت کھانا تقسیم کر رہی تھی۔ مسلم خاتون جب قطار میں کھڑی ہوئی تو کھانا تقسیم کرنے والے شخص نے اسے کہا کہ "جئے شری رام” کا نعرہ لگائے۔ خاتون کے انکار پر، اس شخص نے اسے قطار سے ہٹ جانے کا حکم دیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ ہندوتوا نعرہ نہیں لگائے گی تو اسے کھانا نہیں دیا جائے گا۔ ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "جس کو رام نہیں بولنا، وہ لائن میں کھڑا نہ ہو۔” واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، تاہم اب تک کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button