اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

قرآن کریم کی تفسیر اسی صورت میں معتبر ہے جب وہ معصوم علیہ السلام کے کلام کو بیان ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تفسیر قرآن کریم کے سلسلہ میں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور ائمہ اطہار علیہم السلام کی روایات کے ذکر کے بغیر قرآن کریم کی تفسیر ممکن نہیں ہے، البتہ اگر قرآن کریم کی آیات سے متعلق کوئی معتبر روایت موجود ہو جس کے راوی ثقہ ہوں اور اس سے معلوم ہو کہ یہ الفاظ معصومین علیہم السلام سے جاری ہوئے ہیں تو وہ کلام معتبر ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قرآن کریم کے مفسرین معصوم نہیں ہیں اور ان کی تفسیر اسی صورت میں معتبر ہے جب معصوم علیہ السلام کا کلام نقل کیا جائے۔ ورنہ تفسیر صحیح نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ قرآن کریم صرف وہی جانتا ہے جس سے خطاب کیا گیا ہے، یعنی محمد وآل محمد صلواۃ اللہ علیہم اجمعین۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button