اسلامی دنیاافغانستانخبریں

اقوام متحدہ: طالبان کے زیر حراست خواتین کی عزت نفس اور نجی و اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی

اقوام متحدہ نے افغانستان کے لیے اپنے خصوصی رپورٹر رچرڈ بینیٹ کی تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیر کنٹرول جیلوں اور حراستی مراکز میں خواتین کی عزت نفس، نجی و اخلاقی حقوق کی توہین کی گئی ہے۔

منگل 29  اكتوبر کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں متعدد معتبر ذرائع نے خواتین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو "عزت نفس کی توہین اور نجی و اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

رپورٹر رچرڈ بینیٹ نے طالبان کی جیلوں میں خواتین کے ساتھ اس رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق طالبان کی پالیسیوں نے خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔

بینیٹ کے بقول، افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں غیر اخلاقی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو "صنفی امتیاز” کی واضح مثال قرار دیا اور کہا کہ طالبان کا صنفی جبر انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں میں ڈپریشن، اضطراب، تنہائی، اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button