امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور ہر قسم کا لطمہ جائز اور مستحب ہے؛ آیت اللہ العظمی شیرازی
آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست پیر، 24 ربیع الثانی 1446 کو منعقد ہوئی۔ اس نشست میں بھی، ماضی کی مجالس کی طرح، انہوں نے شرکاء کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
عزاداری کے حکم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی شیرازی نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور اہل بیت علیہم السلام کی دیگر خواتین کو وصیت کی تھی کہ وہ ان کے شہادت کے لمحے میں عزاداری نہ کریں تاکہ وہ اپنے اہم کام، یعنی بچوں اور یتیموں کی سرپرستی اور ان کی حفاظت، سے پیچھے نہ رہ جائیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی طرف سے عزاداری سے منع کرنے کا حکم مکمل طور پر منع کرنے کے لیے نہیں تھا بلکہ صرف شہادت کے لمحے اور کچھ وقت کے لیے تھا۔
آیت اللہ العظمی شیرازی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور ہر قسم کا لطمہ، جیسا کہ چہرہ خراشنا، کپڑے پھاڑنا اور دیگر اعمال نہ صرف جائز ہیں بلکہ مستحب بھی ہیں اور اس میں کوئی اشکال نہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔