اسلامی دنیاپاکستانخبریں

ضلع کرم کی خراب صورتحال، مجلس وحدت مسلمین کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقاتیں

ضلع کرم، خصوصاً پاراچنار میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور مرکزی شاہراہ کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایک وفد نے اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اور پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان شامل تھے۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین نے ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ضلع کرم کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ ضلع کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی واحد شاہراہ، ٹل پاراچنار روڈ، ۱۷ دنوں سے بند ہے، جس کے باعث علاقے میں انسانی بحران پیدا ہورہا ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور تعلیمی اداروں کی بندش سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ کسان پٹرول نہ ہونے کے سبب کھیتی باڑی سے قاصر ہیں، جس سے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عملداری نہ ہونے کے باعث دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاراچنار کے حالات میں بہتری کے لیے مسلسل سرگرم ہے اور اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں اعلیٰ سطحی روابط اور ملاقاتوں کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button