ایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش :عبوری حکومت کا حسینہ واجد کے محل کو میوزیم بنانے کا فیصلہ

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پرتعیش محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے سابق وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ "کنبھا بن محل” کا دورہ کیا۔

اس موقع پر عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ میوزیم میں غلط طرز حکمرانی اور جبر کی یادوں کو محفوظ رکھنا چاہیے۔ میوزیم میں حسینہ واجد کی حکومت کے زیر انتظام بدنام زمانہ "ہاؤس آف مررز” حراستی مرکز کی نقل بھی شامل ہوگی۔

خیال رہے کہ دو مہینوں کی طلبہ تحریک کے بعد پانچ اگست کو شیخ حسینہ واجد فرار ہو گئی تھیں اور فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button