میری اور بعض فقہاء کی رائے یہ ہے کہ امام جماعت نماز کی قرأت میں صرف صحیح تلفظ کا ضامن ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 22 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز جماعت میں قرأت کے سلسلہ میں فرمایا: امام جماعت کے لئے ضروری نہیں ہے کہ وہ بطور فصیح، تجوید کے قواعد کی رعایت کرتے ہوئے نماز پڑھے، بلکہ صرف یہ ضروری ہے کہ حروف کا صحیح تلفظ ادا کرے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ تلفظ ممکن ہے گاڑھا یا ضعیف ہو تو ایسی صورت میں پڑھنا صحیح ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: چنانچہ اگر امام جماعت کا تلفظ صحیح نہ ہو تو بعض فقہاء کہ جن میں میرا بھی یہی نظریہ ہے کہ امام جماعت نماز جماعت میں صرف صحیح قرأت کا ضامن ہے کہ اگر دیگر اجزاء میں صحیح تلفظ نہ ہو تو حرج نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔