اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاراچنار میں محصور عوام کے لیے بھیجے گئے آٹے کے ٹرکوں کی لوٹ

پاراچنار: ضلع کرم کے علاقے میں اشیائے خورد و نوش لے جانے والے آٹے کے ٹرکوں کو روکے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ٹرک ضلع کرم کے محصور علاقوں میں عوام کو درپیش غذائی بحران کے پیش نظر بھیجے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق، پانچ ٹرکوں پر مشتمل قافلہ چھپری چیک پوسٹ سے صبح روانہ ہوا، لیکن چار خیل کے قریب پہنچنے پر ایک ٹرک فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔ اس دوران قریبی دیہات کے کچھ لوگوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹے سے بھرا ٹرک روک لیا۔

اطلاعات کے مطابق، واقعے کے دوران ایک مقامی مسجد کے امام ٹرک سے گر کر زخمی بھی ہوگئے۔ مقامی پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ضلع کرم کے کچھ علاقوں میں خوراک، پیٹرول، اور دیگر بنیادی اشیاء کی شدید قلت کی شکایت کی جا رہی ہے، اور عوام تک رسائی کے لیے مختلف امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button