شام کے صوبہ حمص میں عراقی سرحد کے قریب امریکی فوج کے زیر استعمال ایک اڈے میں دھماکہ ہوا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، حملے کے بعد اڈے کے اندر سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ فوجی اڈا عراق اور اردن کی سرحد کے قریب واقع ہے اور ماضی میں بھی متعدد بار حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔