ایشیاءخبریں

جاپان میں انتخابات: خواتین کی ریکارڈ تعداد میں کامیابی

جاپان کے حالیہ انتخابات میں اس بار خواتین نے ایوانِ زیریں میں ریکارڈ تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں، جسے ملک کی سیاسی تاریخ میں خواتین کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق، خواتین نے 465 نشستوں میں سے 73 نشستیں جیتی ہیں، جبکہ 2021 میں تقریباً 45 خواتین ہی منتخب ہوئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، رواں سال انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر رہی، جو کہ کل امیدواروں کا تقریباً ایک چوتھائی تھی۔ تاہم، جاپان میں خواتین کی سیاست اور کاروباری شعبوں میں محدود نمائندگی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کی 2024 کی جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق، جاپان 146 ممالک میں سے 118ویں نمبر پر ہے۔

وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کی 20 رکنی کابینہ میں صرف دو خواتین شامل ہیں، جو ملک میں خواتین کی سیاسی شمولیت کی محدودیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ نو یوتھ نو جاپان کی سربراہ، موموکو نوجو نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملک میں خواتین امیدواروں کو تلاش کرنا مشکل ہے کیونکہ زیادہ تر خواتین گھریلو ذمہ داریوں تک محدود ہیں۔

ایک سروے کے مطابق، 2021 میں انتخابی مہم کے دوران جاپانی خواتین امیدواروں میں سے چار میں سے ایک کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کے انتخابات میں وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے اتحاد کی پارلیمانی اکثریت کھونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button