اسلامی دنیاخبریںیمن
یمنی بچوں میں پولیو کا پھیلاؤ
اقوام متحدہ نے یمنی بچوں میں تبدیل شدہ پولیو وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یمن میں 2020 میں پولیو کی واپسی کے بعد سے صحت کا بحران مزید گہرا ہوا ہے اور قومی ویکسینیشن کی شرح 2022 میں 58 فیصد سے کم ہو کر 2023 میں 46 فیصد رہ گئی ہے۔
اس حوالہ سے یمن میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ "آرٹورو پیسگن” نے کہا کہ اس جنگ زدہ ملک میں صحت کے دیگر کیسز میں اضافہ کے درمیان پولیو کی وبا جاری ہے، جس نے یمنیوں کے نظام صحت پر بہت زیادہ بوجھ ڈالا ہے۔
یونیسیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ یمن میں پولیو کا خاتمہ مقامی حکام اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مشترکہ کوششوں کے عزم کے ساتھ ممکن ہے تاکہ تمام بچوں کو پولیو اور قابل تدارک بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔