اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

غیر مسلم جو مسلمانوں کے ساتھ پرامن زندگی بسر کرتے ہیں ان کا خون، ناموس اور املاک محفوظ ہیں : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعہ 21 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قرآن کریم میں ایمان کے مسئلہ پر تاکید کرنے والی آیات کہ جن میں ان غیر مسلمانوں کہ جو ایمان نہیں لائے لیکن پر امن زندگی بسر کرتے ہیں اور مسلمانوں سے کسی طرح کا اختلاف نہیں کرتے، فرمایا: یہاں ایک مسئلہ آخرت ہے جو خدا کی مرضی سے متعلق ہے اور دوسرا مسئلہ دنیا سے متعلق ہے جو ہمارے فرائض سے مربوط ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: دنیا اور ہمارے فرائض کے حوالے سے کتاب جواہر الکلام اور دیگر فقہی کتابوں میں لوگوں کو کئی قسموں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں مومنین، مسلمین اور اہل کتاب شامل ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: وہ لوگ جو ایمان نہیں لائے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں اگر وہ مسلمانوں کے ساتھ امن سے رہیں، جنگ کرنے اور تباہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اس طرح کہ مسلمانوں کو ان کے مقابلہ میں اپنے دفاع کی ضرورت نہ پڑے تو ان غیر مسلمانوں کا خون، ناموس اور مال محفوظ ہے اور ان کے خلاف ورزی کرنا جائز نہیں ہے۔‌

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button