اسلامی دنیاخبریںدنیا

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی گلوبل فاؤنڈیشن کا اسرائیل کی جنگوں کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو تقویت دینے کی ضرورت پر تاکید

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی گلوبل فاؤنڈیشن نے پیرس اجلاس میں موجود ممالک کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، جہاں 70 ممالک کے نمائندے غزہ اور لبنان میں جاری جنگوں کو روکنے کے لئے جمع ہوئے ہیں اور ان کوششوں میں اضافہ پر زور دیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں شہریوں کے اپنے گھروں کو لوٹنے اور متاثر علاقوں میں استحکام بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فاؤنڈیشن میں فوجی کاروائیوں کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے موثر قانونی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا جو فوجی اور شہری اہداف میں فرق نہیں کرتے۔

ان اقدامات کی وجہ سے مکانات کی تباہی اور امدادی ٹیموں کو نقصان پہنچا ہے اور اس میں سفید فاسفورس جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی گلوبل فاؤنڈیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری کو تنازعات کو روکنے اور شہریوں کو تحفظ کے لئے اپنی قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے اور انہوں نے خطہ میں جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین کے نفاذ اور بین الاقوامی معاہدوں کے پابند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button