اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

نذر ، نذر ماننے والے کی نیت پر منحصر ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 20 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا.جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے شرعی نذر پر عمل کے سلسلہ میں فرمایا: نذر، نذر ماننے والے کی نیت پر منحصر ہے یعنی نذر کرنے والا ویسا ہی عمل کرے جیسا اس نے نذر مانا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نذر کے واجب ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: نذر میں، نذر کا صیغہ پڑھنا ضروری نہیں ہے البتہ بعض فقہاء کا ماننا ہے کہ صیغہ پڑھا جائے۔آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مشہور نظریہ یہ ہے کہ نذر، عہد اور قسم اللہ کے لئے ہو۔ اگر غیر خدا کے لئے ہو تو نذر منعقد نہیں ہوگی، مثلا کوئی کہے کہ خدایا! اگر میرا بچہ صحت یاب ہو گیا تو میں ایک گوسفند ذبح کروں گا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر نذر اللہ کے لئے نہ ہو تو نذر شرعی نہیں ہوگی۔ چنانچہ اگر اس پر عمل نہیں کیا تو برا کیا لیکن گناہ کا مرتکب نہیں ہوا اور اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button