اسلامی دنیاتاریخ اسلامخبریں

وارث ولایت نمونہ فضیلت حضرت موسی مبرقع علیہ السلام کا یوم وفات

امام محمد تقی علیہ السلام کے فرزند اور امام علی نقی علیہ السلام کے چھوٹے بھائی حضرت موسی مبرقع علیہ السلام مدینہ منورہ میں سن 214 ہجری کو پیدا ہوئے۔

آپ کی والدہ ماجدہ جناب سمانہ سلام اللہ علیہا نیک خصلت خاتون تھیں جو مادر فضیلت کے عنوان سے مشہور تھیں۔

ہجرت کر کے قم تشریف لائے تو یہاں کی ایک اہم اور معزز شخصیت کے طور پر جانے گئے اور 22 ربیع الثانی سن 296 ہجری کو 82 سال کی عمر میں وفات پائی۔

آپ کی قبر مبارک قم مقدس کے محلہ موسویان میں مزارات چہل اختران کے پاس ہے۔ جو اس زمانے سے اج تک شیعوں کی زیارت گاہ ہے۔

حضرت موسی مبرقع علیہ السلام لوگوں سے اپنی خوبصورتی اور وجاہت کو چھپانے کے لئے چہرے پر برقع لگاتے تھے اس لئے مبرقع کہے گئے۔

شہر قم کے تمام برقعی سادات آپ ہی کی نسل سے ہیں۔

آپ نے ہمیشہ اپنے والد اور بھائی کی ولایت کی فرمانبرداری اور ان کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔

قم مقدس میں آپ کا شاندار استقبال ہوا اور ایک اعلی سماجی مقام حاصل کیا۔

ایک معتبر راوی کی حیثیت سے آپ سے بہت سی احادیث روایت کی گئی ہیں اور ہر سال آپ کے روضہ مبارک میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button