اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛ میانوالی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملاخیل کے علاقے میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس فورس نے آپریشن شروع کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری جانب، گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہوئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button