خداوند عالم کی خوشی انسانوں کی خوشی سے مختلف ہے...: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 19 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اللہ کے خوشنود ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: خدائے عزوجل محل حوادث نہیں ہے کہ یہ مسئلہ اس کے صفات جلال سے متعلق ہے نہ کہ اس کی ذات سے۔
خوشنودی خدا کے معنی کے سلسلے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: چاہیے کہ دیکھیں کہ جب انسان خوش ہوتا ہے تو اس کی خوشی کا سبب کیا تھا اور اس کے لئے وہ کیا کرتا ہے اور اسی تناسب سے جب یہ کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی کسی چیز پر خوش ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ اس خوشی کے لئے اور اس نے اس سلسلہ میں کیا کیا ہے؟
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اللہ تعالی کی خوشی انسانوں کی خوشی سے مختلف ہے، احادیث میں مکرر اللہ تعالی کی خوشنودی، رضا اور اس جیسی چیزوں کا ذکر آیا ہے لیکن تمام فقہاء نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اس قسم کی چیزیں ذات الہی میں موجود نہیں ہیں اور وہ اس سلسلہ میں متفق ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔