اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛عمران خان كی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی: اڈیالہ جیل سے باہر آئیں

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں اور کچھ دیر بعد بنی گالہ رہائش گاہ پہنچ گئیں۔

اس سے پہلے، اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ان کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے۔ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے بشریٰ بی بی کو رہا کیا۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو لینے کے لیے جیل جا رہے ہیں۔

بشریٰ بی بی 9 ماہ جیل میں قید رہیں۔ انہیں 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، جس کے بعد وہ خود جیل میں آ کر گرفتاری دی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کی تھی، مگر انہیں توشہ خانہ ٹو کیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button