مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے علاقائی ڈائریکٹر عادل خادر نے بتایا کہ تنازعات میں اضافہ اور بگاڑ کی وجہ سے خطہ میں تقریبا 35 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں اور اقتصادی صورتحال بدتر ہے۔
انہوں نے مزید تصدیق کی کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں جاری تنازعات نے بہت سے گھرانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے جس سے بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے۔
عادل خادر نے مزید بتایا کہ بنیادی ڈھانچہ کی تباہی بشمول اسکولوں اور صحت کی سہولیات، بچوں کو بنیادی خدمات کی فراہمی سے روکتی ہے اور خطہ کے کئی ممالک میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کرتی ہے۔