اسلامی دنیاشیعہ مرجعیتعراق

بصرہ کے موسسہ اہل بیت علیہم السلام کے شعبہ استفتاءات کے اراکین نے ایران سفر کے دوران آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات

بصرہ میں ثقافتی اور فلاحی موسسہ اہل بیت علیہم السلام نے شعبہ استفتاءات کے اراکین کی سرگرمیوں کے تشکر میں ان کے لئے ایران کی زیارت کا اہتمام کیا۔ 

اس سفر میں روضہ امام‌ رضا علیہ السلام مشہد اور روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کی زیارتیں بھی شامل تھیں۔

قم مقدس میں روضہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے بعد یہ وفد ملاقات کی غرض سے دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ آیا۔

اسی طرح اس وفد نے آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے بھی ملاقات کی۔‌

اس ملاقات میں نوجوانوں کو دینی تعلیم سیکھنے کی ترغیب دینے، اہل بیت علیہم السلام سے توسل کرنے اور عالم اسلام کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا۔‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button