اسلامی دنیاافغانستانخبریںدنیا

اقوام متحدہ کو ہزارہ برادری کی نسل کشی کو تسلیم کرنا چاہیے: پاکستان میں شیعہ ہزارہ تارکین وطن

اسلام آباد پاکستان میں متعدد شیعہ ہزارہ تارکین وطن نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے کہا کہ وہ افغانستان میں ہزارہ برادری کی نسل کشی کو تسلیم کریں۔

22 اکتوبر بروز منگل ہونے والے اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا کہ افغانستان میں ایک صدی سے زائد عرصہ سے ہزارہ برادری کی نسل کشی جاری ہے۔

ہزارہ شیعوں نے ہزارہ برادری کو منظم اور ٹارگٹڈ قتل سے بچانے اور ان کی نسل کشی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد پاکستان میں ہزارہ شیعوں نے بھی انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر اپنے اثر و رسوخ پر غور کرتے ہوئے ہزارہ برادری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کریں۔

انہوں نے دنیا کے ممالک بالخصوص ایران، پاکستان اور ترکی سے کہا کہ وہ ہزارہ تارکین وطن کو افغانستان بھیجنے سے باز رہیں اور ان کی پناہ کی درخواستوں پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔

ہزارہ کارکنوں نے بارہا اقوام متحدہ اور دنیا کے ممالک سے کہا کہ وہ افغانستان میں ہزارہ برادری کی نسل کشی کو تسلیم کریں اور اسے روکنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button