روایات کے مطابق راسخون صرف اہل بیت علیہم السلام ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 18 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تفسیر قرآن کے سلسلہ میں فرمایا: عربی زبان میں لفظ تفسیر کا مطلب پر اسرار چیزوں کی دریافت ہے، جس کا مطلب مشکل اور پیچیدہ چیزوں کا انکشاف ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا اگر قرآن کی کچھ آیات کا مفہوم واضح ہو تو اسے تفسیر نہیں کہا جاتا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن اگر قرآن میں ایسی آیات ہوں جن کے معنی مبہم اور مشکل ہوں تو اس آیت کی تفسیر کی ضرورت ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ایسی صورت میں ایسی آیات کی تشریح کا اہل بیت علیہم السلام کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے علاوہ کوئی اور شخص قرآن کے باطن کو نہیں جانتا۔ اس لئے قرآن کریم کی تفسیر اہل بیت علیہم السلام سے ملتی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ آل عمران کی آیت نمبر 7 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: روایات کے مطابق راسخون جو خدا اور ان کے علاوہ قران کی تفسیر نہیں جانتے صرف اہل بیت علیہم السلام ہیں
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔