خبریںشیعہ مرجعیتعراق

کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں جاپانی دانشوروں اور سفارت کاروں کی آمد

جاپانی محققین اور سفارت کاروں کے ایک گروپ کی مقدس شہر کربلا میں واقع دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں آمد۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر کیکو ساکانی اور ڈاکٹر کاورو یاماموتو جیسے دانشوروں اور ماہرین نے 1920 کے عراقی انقلاب اور اس انقلاب میں مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ میرزا محمد تقی شیرازی کے کردار کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں علم کی اہمیت اور معاشروں کی ترقی میں علماء کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں خانوادہ معظم شیرازی کی علمی، جہادی خدمات اور مختلف دینی و سماجی شعبوں میں شایع شدہ تصنیفات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کی آراء کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button