اسلامی دنیاخبریںیمن
یمن میں القاعدہ کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور زخمی
گذشتہ روز یمن کے جنوب میں صوبہ ابین میں ایک فوجی گاڑی پر القاعدہ کے حملے اور اس گروہ اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپ میں اضافہ کے بعد ایک یمنی فوجی جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ اس ملک میں یمنی فورسز اور شدت پسند سنی گروپ القاعدہ کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
سن 2023 کے آخر میں یمنی فوج نے ابین اور شبوہ کے پہاڑوں اور وادیوں میں بنیاد پرست سنی گروپ القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا اور علاقے کو خالی کرا لیا تھا۔
دوسری جانب القاعدہ کے سنی شدت پسندوں نے براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے بجائے یمنی فوج کے ساتھ گوریلا حربہ استعمال کئے اور ان پر حملے کئے اور سڑک کنارے بم نصب کئے جس سے اب تک 120 سے زائد فوجی جاں بحق اور 200 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔