بی جے پی ایم ایل اے بابا بال مکند کی نظر وقف کی قیمتی 14 بگھا زمین پر ہے۔
جے پور۔ جیپور میں ہوا محل ایم ایل اے بابا بال مکند نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کر دیا، وہ اپنے حامیوں کے ساتھ شیعہ امام بارگاہ مسجد میں گھس گئے، وہاں انہوں نے یہ کہتے ہوئے ہنگامہ کیا کہ مسجد دیو استھان کی زمین پر بنا ہے۔ حالانکہ پولیس آنے سے پہلے ہی وہ مسجد سے فرار کر گئے۔
ہندوستان کے صوبہ راجستھان کے جےپور میں ہوا محل ایم ایل اے بال مکند کی وجہ سے ایک بار پھر بڑا ہنگامہ ہوا، بی جے پی ایم ایل اے بال مکند باسبدن پورہ کے شیعہ امام بارگاہ مسجد میں گھس گئے تھے وہاں انہوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیو استھان ہے، حادثہ کے وقت ہی مسجد میں نماز ہونے والی تھی ایسے میں بڑی تعداد میں نمازی مسجد میں موجود تھے۔ ایم ایل اے کے ذریعہ ہنگامہ کرنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے آنے سے پہلے ہی ایم ایل اے بابا بال مکنڈ وہاں سے بھاگ نکلے۔
نمازیوں کے مطابق شیعہ امام بارگاہ مسجد میں نماز ہونے والی تھی، بڑی تعداد میں نمازی مسجد پہنچ چکے تھے، اتنے میں ہوا محل سے بی جے پی ایم ایل اے بابا بال مکند اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے اور ہنگامہ کرنے لگے، انہوں نے دعوی کیا کہ اس مسجد کی تعمیر مندر اور دیو استھان کی زمین پر کی گئی ہے، ان کے اس دعوے کی وجہ سے مسجد میں کافی دیر تک ہنگامہ رہا، اس دوران شیعہ سماج کے لوگوں نے انہیں مسجد اور اسکی زمین کے دستاویز دکھائے۔ انہیں بتایا کہ یہ مسجد وقف کی زمین پر بنی ہے، ہنگامہ بڑھنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی بھی، لیکن اس سے پہلے ایم ایل اے موقع سے بھاگ نکلے۔ مسجد میں موجود لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ ایم ایل اے بابا بال مکند نے اس طرح کی حرکت کوئی پہلی بار نہیں کی ہے وہ اکثر کسی نہ کسی مسجد میں گھس جاتے ہیں اور لوگوں کو دہشت گرد بتاتے ہوئے زمین خالی کرانے کے لئے ہنگامہ کرنے لگتے ہیں اس کی وجہ سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور ایک ہنگامہ کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔
لوگوں نے پولیس کو بھی مسجد اور مسجد کی زمین سے متعلق دستاویز دکھائے مسجد کے امام نے پولیس کو دیے شکایت میں بتایا کہ ایم ایل اے نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے، یہی نہیں وہ منع کرنے کے بعد بھی عبادت گاہ میں جوتے چپل پہن کر گھس گئے اور خواتین سے بد سلوکی کی۔ امام جماعت نے سوال اٹھایا کہ وہ خود ایک مندر کے پجاری ہیں ایسے میں ان کے اس برتاؤ کو کہاں تک جائز مانا جا سکتا ہے؟ امام جماعت سمیت لوگوں نے بتایا کہ بابا بال مکند کے ساتھ کچھ زمین مافیا بھی مسجد میں آئے تھے۔دراصل ان کی نظر وقف کی قیمتی 14 بگھا زمین پر ہے۔