اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان ؛ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،تین دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارراوئی کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے مخبری پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیاہے ، کارروائی کے دوران 3 دہشت گردہلاک بھی ہوے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تنظیمی لٹریچر بھی برآمد کیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مولانا بشیر گروپ سے ہے اور اس نے ہی انہیں کراچی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 3 جون کو دہشت گردوں نے سہراب گوٹھ کے علاقےمیں پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یٰسین جان بحق جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button