امریکہخبریںدنیا

امریکہ میں مسلمانوں کی سیاسی شرکت میں اضافہ

حالیہ برسوں میں امریکہ میں مسلمانوں کی سیاسی شرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نیو جرسی کے شہر ٹنک میں ہونے والے مقامی انتخابات میں دو باپردہ مسلمان خواتین اسکول بورڈ کے لئے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

یہ مقابلہ امریکی مقامی اور قومی سیاست میں مسلمانوں کی شرکت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بلدیاتی انتخابات جیسے کہ سٹی کونسلز اور اسکول بورڈز میں مسلمانوں کی شرکت نمایاں طور پر بڑھی ہے جو کہ مختلف سیاسی سطحوں پر حصہ لینے اور اپنی مقامی کمیونٹی پر اثر انداز ہونے کے لئے مسلم کمیونٹی کی زیادہ اثر انداز ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button