دو سال قبل ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے لندن پولیس افسر کو قتل کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام کرس کابا کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے لندن پولیس افسر کو عدالت نے الزام سے بری کر دیا۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے ساتھ ایک 40 سالہ اسنائپر مارٹن بلیک کو پیر کو لندن کی جیوری نے کرس کابا کی موت کے معاملے میں کلیئر کر دیا۔مارٹن بلیک نے 24 سالہ کبا کو 5 ستمبر 2022 کو جنوبی لندن میں سٹریتھم ہل کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔
کابا غیرمسلح تھا اور گاڑی چلا رہا تھا جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ اس کا تعلق گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ سے تھا۔
پراسیکیوٹر ٹام لٹل نے رواں ماہ مقدمے کے آغاز پر ججوں کو بتایا کہ بلیک کا کبا کو گولی مارنے کا فیصلہ مناسب طور پر جائز یا قابل جواز نہیں تھا۔
بلیک نے کہا کہ اس نے سوچا تھا کہ اگر اس نے کبا کو گولی نہ ماری ہوتی تو اس کے ساتھیوں کے لیے ایک خطرہ تھا، اس نے شہادت دی کہ اس نے کبا کو روکنے کا ارادہ کیا تھا لیکن اسے قتل کا نہیں۔