اسلامی دنیاخبریںدنیا

اسرائیل کی جانب سے ممنوعہ اسلحوں کے استعمال کی مذمت کی جانی چاہیے: عالمی تنظیم نفی تشدد

نفی تشدد کی بین الاقوامی تنظیم "فری مسلم ” نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حالیہ فوجی کاروائیوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ اسلحوں کہ استعمال کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اس سلسلہ میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس تنظیم نے سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین بالخصوص کیمیائی اسلحوں کے استعمال پر پابندی کی ان واضح خلاف ورزیوں کی مذمت کرے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے حالیہ حملوں میں سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے جو جنیوا کنونشنز اور دیگر بین الاقوامی قوانین کے تحت ممنوع ہیں۔‌

مذکورہ تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایسے واقعات اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خلاف کئے جانے والے دیگر جرائم میں شامل ہیں۔

نفی تشدد کی عالمی تنظیم نے حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے عملی اور فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ میں اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں اور ان جرائم کے مجرموں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button