تسبیح حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نماز کے بعد تمام تعقیبات پر مقدم ہے : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 12 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز کے بعد تسبیح حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: بعض روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ نماز کے بعد تسبیح حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تمام تعقیبات پر مطلقا فوقیت رکھتی ہے، حتی کہ اس سے قبل کہ کوئی شخص نماز کی حالت سے نکل جائے مثلا اپنے بیٹھنے کی حالت بدل دے یا اپنے پیروں کو دوسری طرح کر لے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے دیگر تعقیبات اور اذکار کے سلسلہ میں فرمایا: نماز کے بعد دیگر تعقیبات اور اذکار کے سلسلہ میں انسان کو اختیار ہے کہ جسے چاہے پہلے پڑھے اور جسے چاہے بعد میں پڑھے مگر یہ کہ ان میں سے بعض کے مقدم ہونے کے سلسلہ میں کوئی قرینہ یا دلیل موجود ہو۔