افغانستان میں اسکولوں کی بندش کم عمری میں لڑکیوں کی شادیوں میں اضافہ کا سبب ہے:یونیسیف
یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں اسکولوں کی بندش سے لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تعلیم سے محروم لڑکیوں کی کہانیاں شائع کر کے اس ادارہ نے ان عظیم چیلنجز کی نشاندہی کی ہے جن کا انہیں اپنی روز مرہ کی زندگی میں سامنا ہے۔
یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 سے اب تک تقریبا 1.4 ملین لڑکیاں مزید تعلیم سے محروم ہیں۔
یونسکو نے یہ بھی اعلان کیا کہ کل 25 لاکھ افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں جن میں 80 فیصد اہل لڑکیاں شامل ہیں۔
یونیسیف نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں نے اس ملک میں صنفی عدم مساوات کو بڑھا دیا ہے۔
یورپی یونین نے بھی ایک بیان شائع کر کے طالبان کے صنفی امتیاز کی مذمت کی اور اسے افغانستان میں ایک لچکدار اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔