اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےلبنان

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی خدمات جاری، لبنان کے متاثرین کی مدد کے لئے موثر اقدامات

فلاحی ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے لبنان کے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات سمیت انسانی امداد بھیج کر حالیہ جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ہے۔ یہ اقدام بحرانوں کے خلاف انسانی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے لبنان میں حالیہ جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے مقصد سے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کیا۔اس ادارہ نے IHC چیریٹی آرگنائزیشن اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے تعاون سے لبنان میں دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ہماہنگی کے ساتھ انسانی امداد کی پہلی کھپت متاثرہ علاقوں بشمول بقاع اور بیروت کے جنوبی مضافات میں بھیجی ہے۔

یہ اقدام شیعہ دینی مرجعیت کی صدا اور متاثرہ لوگوں کی بنیادی ضروریات کا فوری رد عمل ہے۔بھیجی جانے والی امداد صرف خوراک تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں ادویات، کپڑے اور کمبل بھی شامل ہیں۔

امام حسین علیہ السلام چیریٹیبل کلچرل انسٹیٹیوٹ نے ضرورت مندوں کے لئے گرم کھانا تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لئے ایک مرکزی باورچی خانہ بھی قائم کیا ہے۔ فلاحی ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے لبنانی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے اور مقامی اداروں کے ساتھ امدادی کاروائیوں اور تباہ شدہ علاقوں کی صفائی کے سلسلہ میں تعاون کیا ہے۔

یه خدمات نہ صرف بحرانوں کے خلاف لوگوں کی یکجہتی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ جنگوں اور تنازعات سے متاثرہ ممالک کی حمایت میں عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری پر بھی زور دیتے ہیں۔

لبنان میں جاری بحران کی وجہ سے موجودہ مسائل کے خاتمہ اور امداد کی فراہمی میں تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button