خبریںیورپ

ڈنمارک کو تعلیم اور انتظامات میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ملازمت دینی چاہیے: کونسل آف یورپ

کونسل آف یورپ نے اپنی تازہ ترین سفارشات میں ڈنمارک سے کہا کہ وہ تعلیمی اور انتظامی امور والے اداروں میں مسلمانوں کی ملازمت کے حوالے سے کاروائی کریں۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارہ نے تجویز دی کہ ڈنمارک کی حکومت نسل پرستی سے نمٹنے کے لئے ایک قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد کرے، جس میں تدریسی اور قانون سازی کی ملازمتوں میں مسلم اور دیگر اقلیتی ملازمین کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق کونسل آف یورپ نے مسلم مخالف نسل پرستی اور امتیازی سلوک کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پچھلی ڈنمارک کی حکومت نے 2022 میں نسل پرستی کے خلاف ایکشن پلان اپنایا تھا اور اب اسے شروع ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔یہ سفارشات ڈنمارک میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی رپورٹس کے بعد دی گئی ہیں۔2022 کی یورپی اسلاموفوبیا رپورٹ کے مطابق فرانس اور آسٹریلیا کے ساتھ ڈنمارک کو مسلمانوں کے لئے چیلنجنگ ممالک میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ڈنمارک میں آدھے سے زیادہ مذہبی نفرت انگیز جرائم مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button