اسلامی دنیاایرانخبریں

ایران میں سیاحت کا بحران، علاقہ میں تبدیلی اور مسافروں کی کمی کے منفی اثرات

ایران کے سیاحت کی صنعت کو گہرے بحران کا سامنا ہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی سے ایران جانے والوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے اور آدھے ٹور گائیڈ ناموافق حالات کے سبب انڈسٹری چھوڑ چکے ہیں۔‌

پابندیاں اور علاقہ میں سیاسی تبدیلیاں اس کمی کے اہم عوامل ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ایران کی سیاحت کی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔جرمن شماریات کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران جرمنی سے ایران جانے والے مسافروں کی تعداد میں 50 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

یہ کمی اس صنعت سے آدھے ٹورسٹ گائیڈز کے جانے کا باعث بنی ہے اور اس شعبہ کے مستقبل کے سلسلہ میں شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔پابندیاں اور خطہ میں بالخصوص مشرق وسطی میں سیاسی اور سلامتی کی تبدیلی اس صورتحال کے اہم عوامل میں سے ہیں۔جبکہ اس عرصہ میں عراق میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ایران کی سیاحت کی صنعت زیادہ دباؤ کا شکار ہے۔

یہ حالات نہ صرف سیاحوں کی تعداد کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت اور متعلقہ صنعتوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔اس کے علاوہ مناسب انفراسٹرکچر اور اعلیٰ معیار کی خدمات میں کمی نے بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ایران کی کشش میں کمی کو ہوا دی ہے۔بہت سے سیاح غیر محفوظ حالات اور غیر یقینی صورتحال کے سبب ایران کا سفر نہیں کرنا چاہتے۔

سیاحت کی صنعت کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ان مسائل پر توجہ دینے اور مسافروں کو راغب کرنے کے لئے موزوں حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button