اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان؛شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا وفد آج صبح اسلام آباد پہنچے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شہباز شریف کے بعد دیگر ممالك كے وفود کے سربراہان خطاب کریں گے جس کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز  شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں چین، روس، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، بیلا روس اور ترکمانستان کے قائدین سمیت مہمانوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button