اسلامی دنیاتاریخ اسلامخبریںشیعہ مرجعیت

بیت آیۃ اللہ العظمی شیرازی قم میں مجلس عزائے حضرت معصومہ (قم) سلام اللہ علیہا

10 ربیع الثانی 1446 ہجری کو بیت آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی، قم مقدس ایران میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس مجلس میں مختلف شخصیات، علماء، افاضل اور مقدس شہر کربلا سے تعلق رکھنے والے حسینی مواکب اور انجمنوں کے اراکین سمیت متعدد عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کی مظلومیت پر گریہ کیا۔

اسی دن، عراق سے تعلق رکھنے والے کربلا کے مواکب کے سیکڑوں اراکین بھی بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں آئے۔ اس کاروان نے قم کی حوزہ علمیہ کے علماء اور افاضل کے ساتھ آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی کے علمی نشست میں شرکت کی اور ان کے بیانات سے مستفید ہوئے۔ اسی طرح، عراق کے صوبہ دیوانیہ سے آنے والے موکب عاشورا کا زیارتی قافلہ بھی اس مجلس میں شریک ہوا۔

یہ پروگرام دعا فرج پر ختم ہوا، جس میں امام مہدی موعود ارواحنافداه کے ظہور اور دنیا بھر کے شیعوں کی کامیابی کی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button