ایشیاءخبریںہندوستان

ھندوستان ؛یونٹی کالج میں ہونہار طلباء و طالبات کو کیا گیا سرفراز

لکھنو۔ حسین آباد واقع یونیٹی کالج میں منگل کو تعلیمی سال 2023 -2024 کے لئے طلباء کی اکیڈمک صلاحیت کو اعزاز دیتے ہوئے ثانوی اور سینیئر ثانوی گروپوں کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں نہ صرف ان باصلاحیت طلباء کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا بلکہ ڈسپلن اور علم کے سلسلہ میں جوش جیسے اقدار کا بھی نوٹس لیا گیا۔ جس کے عوض ان ہونہار بچوں کو انعامات تقسیم کر کے دیگر بچوں میں جوش پیدا کیا تاکہ وہ بھی آئندہ نتیجوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرا سکیں۔
واضح رہے کہ طلباء و طالبات اس سالانہ تقریب کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کی لگن اور سخت محنت کو انعام سے نوازتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پروگرام مسلسل تحریک فراہم کرتا ہے۔ یہ دوسروں کے لئے زیادہ بلندیوں کو حاصل کرنے کے لئے ایک بینچ مارک بھی قائم کرتی ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر گیتا گاندھی کنگڈن، مینیجر گروپ آف سٹی مارٹسری اسکول لکھنو تھیں۔

ڈاکٹر گیتا گاندھی کنگڈن نے کامیابیوں اور اعلی اخلاقی اقدار دونوں کو سرفراز کرنے کے لئے کالج کی ستائش کی۔ انہوں نے طلباء سے صرف علم سے آگے بڑھ کر آج کہ تکنیکی دور میں ضروری ہنر، تخلیق اور مسائل کے حل کی صلاحیتوں کی ترقی کی وکالت کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر کنگڈن نے ناقدانہ سوچ، تعاون اور باہمی مہارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب لوگ کل کے رہنما ہوں گے۔

جنہیں عظیم ہدف مقرر کرنے اور سماج کو بڑھانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنے کا کام سونپا جائے گا۔ تقریب کی شروعات قرآن کریم کی مقدس آیات، گیتا اور بائبل کے فقرات سے ہوئی جس کے بعد پرنسپل دیپک مرون میتھیوز نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ درجات 6 سے 9 اور 11 کے ہونہار طلبہ کو مختلف زمروں میں سرفراز کیا گیا۔ اس تقریب میں یونٹی کالج سکریٹری سید نجم الحسن رضوی، جوائنٹ سکریٹری ایم طلحہ نے انعام پانے والوں کو دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ بر صغیر کے مشہور عالم دین اور ماہر تعلیم مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی مرحوم نے 1988 میں یونٹی کالج لکھنو کو قائم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button