اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

معصومین علیہم السلام کی طاقت و قدرت ثابت کرنے کے لئے ان کی جانب جھوٹی نسبت نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی کوئی چیز گھڑنا چاہیے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 10 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کے بندہ خدا ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: قرآن کریم میں اور متعدد مضامین میں معصومین علیہم السلام سے نقل ہوئے ہیں جن میں ماہ رجب کی دعا بھی شامل ہے کہ معصومین علیہم السلام خدا کے بندے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اللہ تبارک و تعالی کو جو قدرت حاصل ہے اس میں سے کچھ 14 معصومین علیہم السلام کو قدرت و طاقت عطا فرمائی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: کسی کام کی قدرت کے سلسلہ میں خداوند عالم اور معصومین علیہم السلام میں کوئی فرق نہیں ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ وہ خالق ہے اور معصومین علیہم السلام اس کے بندے اور مخلوق ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: معصومین علیہم السلام کی طاقت و قدرت ثابت کرنے کے لئے ان کی جانب جھوٹی نسبت نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی کوئی چیز گھڑنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button